سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا


سنچورین  جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے 149رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں گرین شرٹس کو چاروں شانے چت کر دیا۔ پروٹیز نے پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 149رنز کا ہدف محض 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر نے50 اور ہاشم آملہ نے 63 رنز بنائے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ پروٹیز کو 3میچوں کی سیریزمیں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی۔ کپتان سرفراز احمد دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 
Share To:

sports info

Post A Comment:

0 comments so far,add yours