پاکستانی ٹیم کے کوچ کی انتہائی نازیبا زبان جواب میں سرفراز ، اظہر علی اور اسد شفیق نے بھی گالیاں دینا شروع کر دیں ، ڈریسنگ روم سے خوفناک خبر


سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شکست کی افسوسناک خبر پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے پہلے ہی کسی صدمے سے کم نہیں تھی تاہم اب ڈریسنگ روم میں لڑائی جھگڑے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور یہ لڑائی جھگڑا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان ہوا ہے۔باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ مکی آتھر ٹیم کے بلے بازوں کپتان سرفراز احمد ،اظہر علی اور اسد شفیق کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ کوچ نے ناقص کاکردگی پر تینوں کو انتہائی سخت الفاظ سے ڈانٹا جس پر تینوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیمکرتے ہوئے معذرت کی تاہم کوچ کا غصہ کم نہ ہوسکااور وہ گالم گلوچ پر اتر آئے ۔ اس پر کھلاڑیوں نے بھی کوچ کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور ماحول میں تنائو اور بدمزگی پیدا ہو گئی۔ تاہم طلعت علی کی قیادت میں قائم ٹیم مینجمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ میڈیا نے ایسی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ بات کوچ کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد کھلاڑیوں کے معذرت کرنے پر ختم ہو گئی تھی۔ 
Share To:

sports info

Post A Comment:

0 comments so far,add yours