بھارتی ٹیم آسٹریلیامیں نسلی تعصب کانشانہ بن گئی ۔۔۔شائقین نے ایسے کونسے جملے کسے کہ انہیں سٹیڈیم سے باہرنکال دیاگیا
میلبورن(ویب ڈیسک )میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی پلیئرز پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے والے آسٹریلوی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیاگیا۔اس موقع پر انھوں نے یہ نعرے بھی لگائے کہ ’ اپنے ویزے دکھاؤ‘۔منتظمین نے کئیافراد کو تنبیہ کی جبکہ کچھ کو میدان بدر کردیا۔حکام نے یہ اقدام بھارت سے جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مختلف شکایتوں پر کیا۔سی اے ترجمان نے کہاکہ ہم کھیل میں کسی بھی قسم کے نسلی تعصب کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر گامزن ہیں، وکٹوریہ پولیس اور ایم سی جی اسٹیڈیم سیکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
You know your projects stand out of the herd. There is something special about them. It seems to me all of them are really brilliant!
ReplyDeletemost runs in test