میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف بھارت کی پوزیشن مضبوط


میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف بھارت کی پوزیشن مضبوطمیلبرن:(28 دسمبر 2018) بھارت اور آسٹریلیان کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں چون رنز پرپانچ وکٹیں گنواکربھی بھارت کی پوزیشن مضبوط ہے۔ مہمان ٹیم کے چارسوتینتالیس رنزکی جواب میں میزبان ایک سو اکیاون رنز پرڈھیرہوئی۔بھارت نے پہلی اننگ میں دوسوبانوے رنز کی برتری حاصل کرلی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ سات وکٹوں کے نقصان پرچارسو تینتالیس رنز پرڈیکلیئرڈ کی تھی۔ تیسرے دن میزبان آسٹریلیاایک سواکیاون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مارکس ہیرس بائیس،عثمان خواجہ اکیس،ٹم پین بائیس اورٹریوس ہیڈ بیس رنزبناسکے۔بھارت کے جسپریت بمرا نے چھ اورجڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں دوسوبانوے رنزکی بڑی لیڈ حاصل کرلی۔تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک بھارت نےدوسری اننگ میں چون رنز پرپانچ وکٹیں گنوادی۔وہاڑی تیرہ،پجارا اورکپتان ویرات کوہلی صفر، راہانے ایک اورروہت شرما پانچ رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔میانک اگروال اٹھائیس اور ریشبھ پنت پانچ رنزبناکروکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کوتین سوچھیالیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔اوران کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ 
Share To:

sports info

Post A Comment:

0 comments so far,add yours