کرکٹ کی تاریخ کا141 سالہ منفرد ریکارڈ سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی کے نام


لاہور :کرکٹ سمیت دنیا کا کوئی بھی کھیل ہو اس میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ایسے ہوتے ہیں جو خاصے دلچسپ ہوتے ہیں ۔ایسا ہی ایک ریکارڈ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین ٹیسٹ میں بھی بنا ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست تو دیدی لیکن اس میچ کی دلچسپ بات یہ ہے دوںوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی 141 تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ہوں ۔ اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی اس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے نہ صرف کپتان بلکہ متعدد کھلاڑی بھی اپنے کپتانوں کی روش پر چلتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں امام الحق ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے تو ساؤتھ افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپیلسی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے تو ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ایڈم مارکرم صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ اس طرح مجموعی طور پر دونوں اننگز میں9 کھلاڑی اسکورر کو زحمت دیے بغیر پویلین لوٹے ۔ 
Share To:

sports info

Post A Comment:

0 comments so far,add yours