سرفراز احمد 16 سال کے دوران شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والے واحد پاکستانی کپتان بن گئے
2002 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی کپتان ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بنا کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیا
سنچورین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 دسمبر2018ء) سرفراز احمد شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والے چوتھے پاکستانی کپتان بن گئے، 16 برس کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی کپتان ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بنا کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ اس دوران پاکستان کے بلے بازوں نے گیند بازوں کی تمام محنت پر ایک مرتبہ پھرپانی پھیر دیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کی مایوس کن اور شرمناک کارکردگی نے پوری ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours